30 جون، 2015، 1:24 PM

انڈونیشیا میں طیارہ کی تباہی میں 30 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں طیارہ کی تباہی میں 30 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیاٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں  30 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخی ہوگئے ہیں۔ انڈونیشیا کے فوجی ترجمان کے مطابق فوج کے زیر استعمال سی 130 ہرکیولیس طیارے نے شمالی سماٹرا کے شہرمدان کے فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی جس میں 12 افراد سوارتھے۔ طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی شہر کے گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے سے 2 رہائشی عمارتوں اوردیگر املاک کو آگ لگ گئی۔ ریسکیو عملے نے اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ طیارے کے ملبے اورعمارتوں میں موجود دیگر زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

News ID 1856256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha