مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہے کہ قدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی عراق میں فوجی مشیر کی حیثیت اور عراقی حکومت کی درخواست پر موجود ہیں۔
عراقی وزیر خآرجہ نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی عراق میں فعالیت اور سرگرمی عراقی حکومت کی درخواست پر ہے اور وہ عراق میں فوجی مشیر کی حیثیت سے موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب عراقی سرزمین پر 100 ممالک کے دہشت گرد موجود ہوسکتے ہیں تو جنرل سلیمانی کی موجودگي پر بعض حکومتوں کو کیوں تکلیف ہورہی ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلوجہ کی آزادی مین عام شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ظروری ہے جنھیں داعش دہشت گردوں نے اپنی ڈھال بنا رکھا ہے۔
آپ کا تبصرہ