مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے جعلی شناختی کارڈز کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر کچھ اقدامات کیے ہیں اور6 ماہ میں تمام شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل مکمل کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 21 مئی کو بلوچستان کے دوردراز علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ افغان طالبان کے سربراہ پاکستان میں ولی محمد کے نام سے رہائش پزیر تھے، جن کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ولی محمد کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کے بعد اٹھنے والے سوالات پر چوہدری نثار نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے جعلی شناختی کارڈز کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر کچھ اقدامات کیے ہیں اور6 ماہ میں تمام شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل مکمل کیا جائےگا۔
News ID 1864318
آپ کا تبصرہ