25 مئی، 2016، 1:01 PM

پاکستان کو ملااختر منصور کی ہلاکت پرسخت خفت اور شرمندگی کا سامنا

پاکستان کو ملااختر منصور کی ہلاکت پرسخت خفت اور شرمندگی کا سامنا

پاکستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان رہنما ملااختر منصور کی ہلاکت پر پاکستان کو سخت خفت اور شرمندگی کا سامنا ہے یہاں تک کہ طالبان دہشت گردوں نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے لیکن پاکستانی حکام ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں ملا اختر منصور کے پاس پاکستان کا اصلی یا جعلی پاسپورٹ بھی تھا جس پر وہ ادھر ادھر سفر کیا کرتا تھا۔ ملا احتر کو یہ پاسپورٹ ولی محمد کے نام سے جاری کیا گیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان رہنما ملااختر منصور کی ہلاکت پر پاکستان کو سخت خفت اور شرمندگی کا سامنا ہے یہاں تک کہ  طالبان دہشت گردوں نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے لیکن پاکستانی حکام  ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں ملا اختر منصور کے پاس پاکستان کا اصلی یا جعلی پاسپورٹ بھی تھا جس پر وہ ادھر ادھر سفر کیا کرتا تھا۔ ملا احتر کو یہ پاسپورٹ ولی محمد کے نام سے جاری کیا گیا تھا۔ امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے شخص ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کوبھی پاکستانی حکام نے کوئٹہ سے گرفتار کرلیا ہے ولی محمد ہی افغان  طالبان رہنما ملا اختر منصور تھے جو امریکی  ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے۔پاکستانی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے شخص ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تحصیلدار کی شناخت محمد رفیق ترین کے نام سے ہوئی تھی جس نے 2005 میں ولی محمد کے پاسپورٹ کے لیے اس کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک افغان بارڈر کے قریب امریکی ڈرون حملے میں افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں ایک شخص کی شناخت ولی محمد کے نام سے ہوئی تھی جسے امریکہ نے افغان طالبان کا رہنما ملا اختر منصور قرار دیا ہے اور جس کی ہلاکت کی تصدیق طالبان نے بھی کردی ہے طالبان نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ملا ہیبت اللہ آخونزادہ کو طالبان کا نیا سربراہ بھی مقرر کردیا ہے۔ لیکن پاکستان نے ابھی تک ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

ملا اختر منصور کی ہلاکت پر پاکستانی حکام سخت برہمی کا اظہار کررہے ہیں  ادھر افغانستان ہمیشہ پاکستان پر یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ کہ پاکستان طالبان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے اور وہ افغان حکومت کو نیچا دکھانے کے لئے طالبان دہشت گردوں کے کارڈ کا استعمال کررہا ہے پاکستان کی آستین میں اب بھی بڑے بڑے طالبانی دہشت گرد موجود ہیں جو داعش میں شامل  ہوسکتے ہیں۔ ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے لئے خطرہ بننے والے ہر دہشت گردوں کو کسی بھی جگہ نشانہ بناسکتا ہے۔ امریکی حکام نے ایک بار پھر پاکستانی حکام پر زوردیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے ۔ ذرائع کے مطابق ملااختر منصور کی ہلاکت سے پاکستان کو شدید دھچکا لگا ہے۔

News ID 1864270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha