24 مئی، 2016، 12:17 AM

ایران، افغانستان اور ہندوستان کے درمیان سہ ملکی تجارتی راہداری معاہدہ پر دستخط

ایران، افغانستان اور ہندوستان  کے درمیان سہ ملکی تجارتی راہداری معاہدہ پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان اور ہندوستان نے ایران کی جنوبی بندرگاہ چاہ بہار پر 3 ملکی تجارتی راہداری معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان اور ہندوستان  نے ایران کی جنوبی بندرگاہ چاہ بہار پر 3 ملکی تجارتی راہداری معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی صدرحسن روحانی ، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور افغان صدر اشرف غنی نے چاہ بہار بندرگاہ پر 3 ملکی تجارتی راہداری معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت چاہ بہار بندرگاہ کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ ایرانی صدر روحانی نے اس موقع پر کہا کہ  آج کا دن تاریخی لحاظ سے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے، تہران، نئی دہلی اور کابل کے لیے یہ ایک واضح پیغام ہے کہ علاقائی ممالک کی ترقی مشترکہ تعاون کی صورت میں ہی ہے۔

ہندوستانی وزیر اع‏ظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم دنیا سے تعلق کو جوڑنا چاہتے ہیں لیکن پہلے ہمارے اپنے درمیان روابط کا ہونا انتہائی اہم ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ ہم نے آج چاہ بہار سے آغاز کیا ہے لیکن اس کا نتیجہ مجموعی ترقی سمیت اقتصادی اور ثقافتی تعاون کی صورت میں سامنے آئے گا۔

News ID 1864231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha