مہرخبررساں ایجنسی نے این بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکام نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں داخل ہونے والے پھلوں کے ٹرک سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان سے افغانستان میں داخل ہونے والے ٹرک پر لدا ٹنوں وزنی امونیم نائیٹریٹ پکڑ لیا گیا ہے، جسے ممکنہ طور پر دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز افغان حکام نے پاکستان سے جانے والے ایک ٹرک کی تلاشی لی جس میں پھل لیجائے جا رہے تھے۔ تلاش لینے پرپھلوں کی پیٹیوں کے نیچے سے 10.7ٹن امونیم نائٹریٹ برآمد ہو گیا جو بم بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کا سی این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”ٹرک سے امونیم نائٹریٹ کی اتنی بڑی مقدار افغان بارڈر پولیس نے طورخم بارڈر پر برآمد کی۔یہ مواد سڑک کنارے نصب کیے جانے والے بموں کا بنیادی جزو ہوتا ہے۔ ان بموں سے افغانستان کے عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر بڑی تعداد میں حملے کیے جاتے ہیں اور ہر سال ہزاروں لوگ ان بموں کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔
افغان حکام نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں داخل ہونے والے پھلوں کے ٹرک سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
News ID 1863962
آپ کا تبصرہ