28 اپریل، 2016، 1:23 PM

ڈونلڈ ٹرمپ کی اوبامہ انتظامیہ کی پالیسیوں پر شدید تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ کی اوبامہ  انتظامیہ کی پالیسیوں پر شدید تنقید

امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ شمال مشرقی ریاستوں میں کامیابی کے بعد امریکہ کے موجودہ صدر باراک اوبامہ کی پالیسی پر شدد تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوبامہ کی پالیسی تباہ کن، مبہم اور کمزور ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ شمال مشرقی ریاستوں میں کامیابی کے بعد امریکہ کے موجودہ صدر باراک اوبامہ کی پالیسی پر شدد تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوبامہ کی پالیسی تباہ کن، مبہم اور کمزور ہے۔

اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں عالمی امور پر اپنی پہلی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر اوبامہ کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی میں’سب سے پہلے امریکہ‘ کو اولین ترجیح دیں گے۔انہوں نے اوبامہ انتظامیہ کی پالیسی کو مکمل تباہ کن ، کمزور، مبہم اور بے ترتیب قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ اسے تبدیل کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شدت پسند تنظیم داعش کے بارے میں کہا کہ ان کے دن پورے ہو چکے ہیں۔تقریر میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی میں بڑا ہدف انتہا پسند اسلام کے پھیلاؤ کو روکنا ہے اور درحقیقت یہ دنیا کا بھی ہدف ہو گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ زیادہ قریبی کام کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ  امریکہ جن ممالک کا دفاع کرتا ہے انہیں اس دفاع کی قیمت ادا کرنا ہو گی اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو امریکہ کو تیار ہونا ہو گا کہ یہ ممالک اپنا دفاع خود کریں۔

News ID 1863617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha