سوڈان  میں 2 متحارب قبائل کے درمیان لڑائی میں208 افراد ہلاک

سوڈان کے خطے مشرقی دارفور میں 2 متحارب قبائل کے درمیان لڑائی میں208 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 108بچوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے خطے مشرقی دارفور میں 2 متحارب قبائل کے درمیان لڑائی میں208 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 108بچوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ مشرقی دارفور کے علاقے گمبیلا میں عرب مالیا اور ریزگات قبیلوں کے درمیان زمین پر قبضے اور مویشی چرانے پر چند سال قبل شروع ہونے والی لڑائی نے شدت اختیار کر لی۔ اسی جاری مخاصمت پر دونوں قبائل  نے ایک دوسرے پر تازہ حملے کیے ہیں جس کے دوران2 دنوں میں مرنے والوں کی تعداد 208 ہوگئی جبکہ 108 بچے اغوا اور 2 ہزار مویشیوں کو چھین لیا گیا، دونوں قبیلے ایتھوپیا کی سرحد پر آباد ہیں اور سال قبل ایک قبیلے کے مویشی چرتے ہوئے سرحد پار دوسرے علاقے میں گھس گئے جنھیں دھر لیا گیا جس پر دونوں میں لڑائی کا آغاز ہوا۔ ایتھوپین فورس کے مطابق لڑائی میں 75افراد زخمی ہوئے ہیں اور لڑائی کا سلسلہ رات گئے تازہ ہو جاتا ہے۔

News Code 1863408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =