مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ ان کے والد اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری لندن میں نواو شریف سے ملاقات نہیں کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ "آصف زرداری " نواز شریف سے ملاقات نہیں کر رہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف دو روز قبل علاج کے غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے، جہاں آصف علی زرداری پہلے سے موجود ہیں۔
وزیر اعظم کے لندن روانہ ہونے کے بعد سے میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف لندن علاج کے لیے نہیں بلکہ آصف زرداری سے ملاقات کے لیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ