9 مارچ، 2016، 10:38 AM

ترکی نے گذشتہ تین ہفتوں میں 114 سنی کردوں کو ہلاک کردیا

ترکی نے گذشتہ تین ہفتوں میں 114 سنی کردوں کو ہلاک کردیا

ترکی کے حکام نے کرد علاقے دیاربکر اور ایدل میں گزشتہ تین ہفتوں سے جاری آپریشن کے دوران 114 سنی کردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے حکام نے کرد علاقے دیاربکر اور ایدل میں گزشتہ تین ہفتوں سے جاری آپریشن کے دوران 114 سنی کردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترک سکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوبی علاقوں سے پیپلز ورکر پارٹی (پی کے کے) کے 'عسکریت پسندوں' کے خاتمے کیلئے ایک آپریشن کا آغاز کیا تھا، جنھوں نے رہائشی علاقوں میں خود مختاری کا اعلان کرتے ہوئے خندقیں کھود رکھی تھیں اور رکاوٹیں تعمیر کررکھی تھیں۔ ترکی کی اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ایدل کے علاقے میں گزشتہ ماہ سے نافذ کرفیو کے دوران تین شہری ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ ایدل کے علاقے میں ترک حکام نے 16 فروری سے مستقل کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، 73 ہزار آبادی والا یہ ترک ٹاؤن شامی سرحد سے 25 کلومیٹر دور واقع ہے۔

ادھر ترکی کے تاریخی ضلع سُر میں 100 روز کی کشیدگی کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا جو اب بھی جاری ہے۔کرد ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی حکومت اور ترک صدر رجب طیب اردوغان  سنی کردوں کی نسل کشی پر کمربستہ ہیں۔

News ID 1862413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha