29 فروری، 2016، 11:41 AM

ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی

ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو علی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قاتل  ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ صوبہ پنجاب کے  سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے مجرم ممتاز قادری کو علی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، اس موقع پر جیل کے اندر  اور اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جیل کی طرف آنے کی اجازت نہیں تھی۔ ممتاز قادری کو پھانسی دینے سے قبل ان کی اہل خانہ سے ملاقات کرائی گئی اور موت کی تصدیق کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔واضح رہے کہ ممتاز قادری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو 4 جنوری 2011 کو اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ممتاز قادری کے خلاف پہلے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا پھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا اور پھر گزشتہ برس دسمبر میں سپریم کورٹ نے بھی ممتاز قادری کی درخواست مسترد کردی۔ صدر ممنون حسین نے بھی چند روز قبل ممتاز قادری کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔

News ID 1862177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha