مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد کی عدالت نے لال مسجد کے سابق خطیب اور داعش اور طالبان دہشت گرد تنظیموں کے حامی مولانا عبدالعزیز کی 25 فروری تک ضمانت منظور کرلی ہے ۔ مولانا عبد العزیز کے خلاف سول سوسائٹی کےمظاہرین کو دھمکیاں دینے اور کمیونٹی سینٹر گراونڈ میں شر انگیز تقریر کرنے پر تھانہ آب پارہ میں دو مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مولانا عبدالعزیز کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔ کیس کی سماعت 25فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مولانا عبدالعزیز نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کو جائز قراردیا تھا اور وہ داعش کی بھی اعلانیہ حمایت کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود انھیں پاکستان کی وفاقی حکومت کی ہمدردیاں حاصل ہیں۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے لال مسجد کے سابق خطیب اور داعش اور طالبان دہشت گرد تنظیموں کے حامی مولانا عبدالعزیز کی 25 فروری تک ضمانت منظور کرلی ہے ۔
News ID 1861524
آپ کا تبصرہ