مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصر میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ قاہرہ کے نواح میں ہونے والے اس بم دھماکے کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
داعش کی طرف سے اس دھماکے کی ذمہ داری آن لائن آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے قبول کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں دیگر دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصر میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
News ID 1861280
آپ کا تبصرہ