28 دسمبر، 2015، 1:50 PM

بھارت کے کسی بھی شہر کا فضائی سفر صرف 716 روپے میں

بھارت کے کسی بھی شہر کا فضائی  سفر صرف 716 روپے میں

بھارت کی سستی ترین فضائی سروس اسپائس جیٹ نے ایک بار پھر سستی ٹکٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارت کے کسی بھی حصے میں 716روپے میں جہاز پر سفر کیا جاسکے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی سستی ترین فضائی سروس اسپائس جیٹ نے ایک بار پھر سستی ٹکٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارت کے کسی بھی حصے میں 716روپے میں جہاز پر سفر کیا جاسکے گا۔ بھارتی ائیرلائن" اسپائس جیٹ " نے ملک بھر میں صرف 716روپے میں ٹکٹ کی سیل شروع کر دی۔ چار دن تک جاری رہنے والی ٹکٹوں کی یہ سیل 31دسمبر کی نصف شب تک رہے گی۔ اس دوران خریدی گئی ٹکٹوں پر 15جنوری سے12 اپریل تک سفر کیا جاسکتا ہے ۔
مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت کی چوتھے نمبر کی ائیرلائن ملک کے کسی بھی شہر تک 716روپے کا یکطرفہ کرایہ وصول کرے گی جس میں ٹیکسز شامل نہیں ہیں جبکہ یہ پیشکش ڈائریکٹ فلائٹس پر لاگو ہوگا۔ اسپائس جیٹ کی 40 بھارتی شہروں اور چھ بین الاقوامی منزلوں تک یومیہ270فلائٹس چلتی ہیں۔

News ID 1860634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha