سر کا درد ٹھیک کرنے کے آسان طریقے

سرکا درد دورکرنے کےلیے ہمیشہ گولیاں کھانے کی بجائے ایسے آسان طریقے اختیار کیے جائیں جو سر درد سے نجات بھی دیں اورسائیڈ ایفکٹس سے بھی بچائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سر کا درد ایک عام سی بیماری ہے لیکن کبھی کبھی یہ بیماری شدت اختیارکرکے مائیگرین کی شکل اختیار کرلیتی ہے جو انتہائی خطرناک ہے اس لیے معمولی سر درد کا علاج بھی ضروری ہے جب کہ سردرد کو دورکرنے کےلیے ہمیشہ گولیاں کھانے کی بجائے ایسے آسان طریقے اختیار کیے جائیں جو سر درد سے نجات بھی دیں اورسائیڈ ایفکٹس سے بھی بچائیں۔

مہنگی دوائیں مت خریدیں: عام طور پر لوگ سر درد کا آسان حل گولیاں کھانے میں سمجھتے ہیں لیکن یہ انتہائی نقصان دہ ہے اس عادت کو فوری چھوڑ دینا چاہیے۔ سردرد کی گولیوں میں کیفین اور کوڈین موجود ہوتے ہیں جو سائیڈ ایفکٹس کا باعث بن سکتے ہیں۔

سیدھا ہوکربیٹھ جائیں: جب انسان سی شکل میں کرسی پر بیٹھتا ہے تو اس سے گردن کے پٹھے کھچتے ہیں جو سردرد کا باعث بن جاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ کام کے دوران کرسی پر اس طرح بیٹھیں کہ آپ کے پاؤں فرش پر فیلٹ ہوں، کمرکا نچلہ حصہ اور گھٹنے سیدھے ہوں اور سامنے کی طرف دیکھیں اس سے سر کا درد کم ہوجائے گا۔

سینڈوچ کھانے سے پرہیز کریں: سینڈوچز میں ٹائرامائن او نائٹریٹس موجود ہوتا ہے جو دماغ کی جانب دوران خون کو بڑھا دیتا ہے اور سر درد کا باعث بن جاتا ہے، ٹائرامائن ایسی غذاؤں میں بھی پایا جاتا ہے جنہیں محفوط کیا جاتا ہے، مثلاً اچار، بھونی ہوئی اشیا اور خمیر کی گئی اشیا جب کہ چیز، چاکلیٹ، پائن ایپل اور کیلوں میں بھی ٹائرامائن پایا جاتا ہے۔

خشک میوے اور بیج: ماہرین کے مطابق خشک پھل اور دیگر بیجوں میں میگنیشیم موجود ہوتا ہے جو ہمارے پٹھوں کو آرام دیتا ہے جب کہ دماغ کی جانب خون کے دورانیے کے لیول کو کم کرتا اور شوگرمیں کمی لاتا ہے۔ جن لوگوں میں میگنیشم کی کمی ہوجاتی ہے وہ لوگ شدید سر درد کا شکار رہتے ہیں۔ تازہ سبزیوں، ٹماٹر دالوں، مٹر اور دیگر بیجوں میں بھی میگنیشم بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

ایئرفریشنر اور دیگر خوشبوؤں کا استعمال کم کردیں: کئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پرفیوم، آفٹر شیو، زیادہ خوشبووالے صابن اور ایئر فریشنرز میں ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جو ہمارے نرو سیل کو سرگرم کردیتا ہے جو دماغ کوسگنلز بھیجتا ہے جب کہ کچھ لوگوں میں یہ سگنلز بہت مضبوط ہوتے ہیں جو سر درد کا باعث بن جاتے ہیں اس لیے ایئر فریشنر کی جگہ اپنی کمرے کی کھڑکی کھول کر تازہ ہوا سے کمرے کو مہکائیں۔

ہر 20 منٹ بعد 20 فٹ دور دیکھیں: جب آپ کمپیوٹر اسکرین پر کام کرتے کرتے تھکاوٹ محسوس کریں اور سر میں درد ہونے لگے تو ہر 20 منٹ بعد 20 فٹ دور کسی جگہ پر خود کو فوکس کریں سر میں درد کم ہونے لگے گا۔

پانی کا زیادہ استعمال کریں: سردرد کے دوران بڑا پانی کا گلاس پیئیں اور دس منٹ تک انتظار کریں اور اس دوران اپنی گردن اور ماتھے کو پانچ منٹ تک مسلیں آپ کو جلد درد میں کمی محسوس ہوگی۔

News Code 1860626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =