24 نومبر، 2015، 6:56 PM

بھارت میں رواں برس تشدد کے واقعات میں 86 افراد قتل

بھارت میں رواں برس تشدد کے واقعات میں 86 افراد قتل

بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال اکتوبرتک بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تشددکے630 واقعات پیش آئے جن میں 86 افراد کوقتل کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال اکتوبرتک بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تشددکے630 واقعات پیش آئے جن میں 86 افراد کوقتل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران300 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے جن میں 35افراد کو قتل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2013 میں اس طرح کے823 واقعات اور2014 میں644 واقعات ہوئے۔ رپورٹ میں وزارت داخلہ نے کہاکہ فرقہ وارانہ جھگڑے زیادہ ترسوشل میڈیا کی وجہ سے ہورہے ہیں، سوشل میڈیا میں اشتعال انگیز باتیں ہوتی ہیں جو تنازعات کا باعث بن جاتی ہیں۔ رواں سال جون تک فرقہ ورارانہ تشدد کے330 واقعات ہوئے جن میں51 افراد مارے گئے جبکہ 2015 میں 1899افرادزخمی بھی ہوئے۔

News ID 1859818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha