مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیویارک سب وے سسٹم سمیت عوامی مقامات پر دہشت گردی سے بچاؤ کی مشقیں کیں۔ مشقوں کے دوران لوئرمین ہٹن میں ایک ماہر شوٹر نے سب وے میں پولیس اہلکار سمیت کئی افراد پر گولیاں برسائیں۔ پولیس اہلکاروں نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوٹرکو پکڑ لیا۔ مشقیں صبح 4 بجے شروع ہوئیں۔ جس میں ایف بی آئی، سیکرٹ سروس ، ٹرانزٹ اورہوم لینڈ پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سیکیورٹی کی صورتحال کو جانچنے اوربہتربنانے کے لیے کی گئی ان مشقوں کی پیرس حملوں سے پہلے ہی منصوبہ بندی کی جا چکی تھی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیویارک سب وے سسٹم سمیت عوامی مقامات پر دہشت گردی سے بچاؤ کی مشقیں کیں۔
News ID 1859792
آپ کا تبصرہ