8 نومبر، 2015، 7:43 PM

سعودی مفتی نے داعش کوغیراسلامی قراردیدیا

سعودی مفتی نے داعش کوغیراسلامی قراردیدیا

سعودی عرب کے وہابی مفتی شیخ عبدالعزیز الشیخ نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں سرگرم وہابی شدت پسند تنظیم داعش کو کرپٹ اور غیر اسلامی قرار دیدیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذڑائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں سرگرم وہابی شدت پسند تنظیم داعش کو کرپٹ اور غیر اسلامی قرار دیدیا۔ عبدالعزیز الشیخ نے ریاض میں داعش کے مقابلے کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں کہا کہ اس گروپ کے پیروکار ایسے نظریے کے ماننے والے ہیں جس کی مسلم تاریخ میں مثال نہیں ملتی، داعش کے ارکان کا تعارف صرف یہی ہے کہ وہ ایسے مجرم ہیں جو مسلمانوں کا خون بہانا چاہتے ہیں۔ سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنیوالے نادان اوربے خبرہیں۔

News ID 1859432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha