مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے بحیرہ جاپان میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کردی ہیں جن میں امریکی طیارہ بردار جوہری جنگی بحری جہاز "رونالڈ ریگان" بھی شریک ہے۔ جنوبی کوریا مشقوں میں جنگی بحری جہاز، گشتی طیارے اور دوسرے طیارے استعمال کر رہا ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد امریکہ اور جنوبی کوریا کی بحری دفاعی صلاحیت بڑھانا ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا کے مرکزی اطلاعاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ ان مشقوں سے کوریائی جزیرہ نما کی صورت حال بگڑ جائے گی اور یہ مشقیں جنگ کی تیاری کے برابر ہیں۔
امریکہ اور جنوبی کوریا نے بحیرہ جاپان میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کردی ہیں جن میں امریکی طیارہ بردار جوہری جنگی بحری جہاز "رونالڈ ریگان" بھی شریک ہے۔
News ID 1859139
آپ کا تبصرہ