مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی اخبار صدا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایک شخص نے شادی کے صرف 2 دن بعد ہی اپنی بیوی کو منحوس قراردیتے ہوئے طلاق دیدی اور دعویٰ کیاہے کہ اس کی آنکھیں نقصان کی موجب ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق نیا جوڑا ہنی مون کے لیے جدہ میں موجود اپنے کمرے میں گئے ہی تھے کہ پردہ نیچے گرگیا اس کے بعد جب انھوں نے باہر آکر ایک ریسٹورنٹ میں ڈنرکا آرڈر دیاتو لڑکی نے وہاں موجود ویٹرکو دیکھا اور کہا کہ وہ کیسے چلتا ہے جس پر وہ ویٹر زمین پرگرگیا اس کے بعد جب وہ اپنے اپارٹمنٹ میں واپس لوٹے تو لڑکی شیشے کی طرف گئی اور ایک پرفیوم کی بوتل پکڑکر شوہر سے کہا کہ یہ بہت خوبصورت ہے اورجیسے ہی وہ یہ بات بولی تو بوتل نیچے گری اورٹوٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی۔ اخبار کے مطابق یہی واقعہ جوڑے کے درمیان تعلقات کا آخری تنکا ثابت ہوا اور دولہے نے اْس کی آنکھوں کو نقصان دہ قراردیتے ہوئے فوری طورپر طلاق دینے کا فیصلہ کیا اور دوسرے ہی دن اپنی دلہن کو ساتھ لیا اور اپنے سسرال پہنچ گیاجہاں لڑکی کے والدین کو بتایاکہ اس نے طلاق دیدی ہے۔
سعودی عرب میں ایک شخص نے شادی کے صرف 2 دن بعد ہی اپنی بیوی کو منحوس قراردیتے ہوئے طلاق دیدی اور دعویٰ کیاہے کہ اس کی آنکھیں نقصان کی موجب ہیں۔
News ID 1859126
آپ کا تبصرہ