مہر خبررساں ایجنسی نے شین ہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہواچوئینگ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے اور مشترکہ اقدام کے اجرائی مرحلے کے آغازپر ایران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چينی ترجمان نے کہا کہ چین مشترکہ اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اپنا بھر پور تعاون جاری رکھےگا۔
واضح رہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں امریکی صدر باراک اوبامہ اور یورپی یونین نے ایران کے خلاف عآئد پابندیوں ختم یا معلق کرنے کے احکامات صادر کردئیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ