مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں پولیس نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کو توڑتے ہوئے 89 پاکستانی اور چینی باشندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسپین کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ گروہ اسپین کو بطور راہداری استعمال کرتے ہوئے چینی باشندوں کو امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور آئرلینڈ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ گروہ ہر فرد سے 20000یورو وصول کرتا تھا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث دوسرے بین الاقوامی گینگز کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا۔ یہ گروپ مبینہ طور پر چینی باشندوں کو ترکی اور یونان کی سرحد کے ذریعے یورپی ملکوں میں بھی سمگل کرتا رہا ہے، تاہم بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
اسپین میں پولیس نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کو توڑتے ہوئے 89 پاکستانی اور چینی باشندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
News ID 1858772
آپ کا تبصرہ