12 ستمبر، 2015، 12:14 AM

ایم کیو ایم کا پاکستان بھر میں سوگ منانے کا اعلان

ایم کیو ایم کا پاکستان بھر میں سوگ منانے کا اعلان

پاکستان کی سیاسی جماعت ایم کیوایم نے کارکنوں کی ما ورائے عدالت ہلاکت پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ تاجروں سے ٹرانسپورٹ اور کاروبار بھی بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت ایم کیوایم نے کارکنوں کی ما ورائے عدالت ہلاکت پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ تاجروں سے ٹرانسپورٹ اور کاروبار بھی بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منائیں گے اور بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، اتوار کو لیاقت آباد سے قائد اعظم کے مزار تک ریلی بھی نکالی جائے گی۔ فاروق ستار نے یوم سوگ کے موقع پر تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گمشدہ ہونے والے کارکنان کی فہرست ارباب اختیار کو دی تھی جن میں سے 3 کارکنان کی لاشوں کو کل نادرن بائی پاس پر پھینک دیا گیا، کارکنان کو جعلی مقابلے میں مارا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو بلدیاتی انتخابات سے دور رکھا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات نادرن بائی پاس پر رینجرز سے مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک ہوئے جب کہ ایم کیوایم کا کہنا ہےکہ ان ملزمان میں سے 3 ایم کیوایم کے کارکنان تھے جنہیں جعلی مقابلے میں مارا گیا جب کہ ترجمان رینجرز نے اس حوالے سے ایم کیوایم کے دعوے کی تردید کی ہے۔

News ID 1858069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha