11 ستمبر، 2015، 12:45 PM

کراچی میں وہابی دہشت گردتنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر کا کٹھ جوڑ

کراچی میں وہابی دہشت گردتنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر کا کٹھ جوڑ

پاکستان کے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، جرائم پیشہ عناصر اور وہابی دہشت گرد کالعدم تنظیموں میں گٹھ جوڑ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، جرائم پیشہ عناصر اور وہابی دہشت گرد کالعدم تنظیموں میں گٹھ جوڑ ہوگیا ہے۔  سکیورٹی ذرائع  کے مطابق ایک تنظیم ہدف منتخب کرتی ہے جبکہ دوسرا گروپ قتل کرتا ہے۔
 اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے وہابی دہشت گرد کالعدم تنظیمیں ہیں۔ دہشت گردی کی نئی قسم کو چینل ٹو کا نام دیا گیا ہے۔ کراچی میں ستمبر کے 10 دنوں میں 28 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔ 30 اگست کو گلشن اقبال میں فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

2 ستمبر کو گل بائی میں فائرنگ کرکے ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کردیاگیا، 8 ستمبر کو جیونیوز کی سیٹلائٹ وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں جیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جاں بحق ہوگئے۔

News ID 1858046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha