مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستانی فوج کے حملے میں 4 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر جانان موسی زئی کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق خیبرایجنسی میں افغانستان سے کئے گئے راکٹ حملے میں پاک فوج کے 4 جوان ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے جس پر پاکستان نے افغانستان کے سفیر جانان موسی زئی کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا. پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ۔
پاکستان نے افغانستانی فوج کے حملے میں 4 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر جانان موسی زئی کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
News ID 1857617
آپ کا تبصرہ