8 اگست، 2015، 1:05 PM

ترکی کے مختلف شہروں میں 5 افراد ہلاک

ترکی کے مختلف شہروں میں 5 افراد ہلاک

ترکی کے مختلف شہروں میں پولیس اور پ ک ک کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں ایک فوجی بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے مختلف شہروں میں پولیس اور پ ک ک کے حامیوں  کے درمیان جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں ایک فوجی بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق شدید ترین جھڑپ صوبہ سینارک میں پ ک ک کے حامی جوانوں اور ترکی کے سکیورٹی دستوں کے درمیان ہوئیں ۔ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس پ ک ک کے ایک رکن کو گرفتار کرنا چاہتی تھی جس کے باعث شدید جھڑپ ہوگئی اور اس جھرپ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر ایک اور جھڑپ میں مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ صوبہ آگری میں پ ک ک کے جوانوں کے سات جھڑپ میں ترکی کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔

News ID 1857214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha