مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے تصدیق کی ہے کہ ایک ہفتہ قبل بحر ہند کے ایک جزیرے سے ملنے والا ملبہ ایم ایچ 370 کا ہی ہے۔
17ماہ قبل ملائشین ایئرلائن کا طیارہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا تھا جس میں 239 افراد سوار تھے۔ طیارے کے ملبے کی تلاش کئی ماہ تک جاری رہی جس میں متعدد ممالک کے اداروں نے حصہ لیا۔
وزیرعظم نجیب رزاق نے صحافیوں کو بتایا کہ طیارے کی گمشدگی کے 515 روز کے بعد بین الاقوامی ٹیم کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ لاری یونین جزیرے پر ملنے والا ملبہ ایم ایچ 370 کا ہی ہے۔
گزشتہ ہفتے فرانسیسی جزیرے لا ری یونین کے قریب ایک طیارے کا ایک حصہ برآمد ہوا تھا جس کے بعد سے یہ باتیں گردش کررہی تھیں کہ یہ ملبہ ایم ایچ 370 کا ہے۔ نجیب کے مطابق ایم ایچ 370 جنوبی بحر ہند میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔
آپ کا تبصرہ