مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور بنگلا دیش کے درمیان تاریخی سرحدی معاہدے پرعمل درآمدشروع ہوگیا ہےجس کے تحت ہزاروں بنگالی اب بھارتی شہری بن گئے ہیں۔ ہندوستان اوربنگلا دیش نے اپنی سرحد پرواقع 162 چھوٹی بستیوں کے کنٹرول کا تبادلہ کر کے طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازع ختم کر لیا۔ یہ معاہدہ گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق12 بجے عمل میں آیا اور اس کے تحت ہندوستانی حدود میں واقع بستیاں ہندوستان اور بنگلا دیشی حدود میں واقع بستیاں بنگلا دیش کا حصہ قرار دے دی گئیں۔ اٹھارویں صدی سے قائم 111 بستیاں بنگلا دیشی جب کہ 51 ہندوستانی علاقے میں ہیں، مقررہ وقت پر ان بستیوں میں بنگلا دیش اور ہندوستان کے قومی پرچم لہراکران کی متعلقہ ملک میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔
ہندوستان اور بنگلا دیش کے درمیان تاریخی سرحدی معاہدے پرعمل درآمدشروع ہوگیا ہےجس کے تحت ہزاروں بنگالی اب بھارتی شہری بن گئے ہیں۔
News ID 1857065
آپ کا تبصرہ