28 جون، 2015، 1:17 PM

امریکہ کی دنیا میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

امریکہ کی دنیا میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

امریکہ نے دنیا کے مختلف خطوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد اپنے سکیورٹی اداروں اور شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے دنیا کے مختلف خطوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد اپنے سکیورٹی اداروں اور شہریوں  کومحتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سکریٹری جے جانسن نے ایک بیان میں کہا کہ تیونس، کویت ، فرانس اور دنیا کے دیگر خطوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد سکیورٹی اداروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بالخصوص 4 جولائی کی تعطیل کے موقع پر سکیورٹی فورسز کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

News ID 1856203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha