6 جون، 2015، 10:50 PM

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی افسوس ناک

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی افسوس ناک

پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی افسوس ناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی افسوس ناک ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی تنظیمیں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر آنکھیں بند نہ کریں، برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، اس ظلم کی انتہا سے دہشت گردوں کے خلاف جاری کوششیں متاثر ہو ں گی۔اسلامی مبصرین کے مطابق یمن پر بھی سعودی عرب کی ظالمانہ کارروائیوں پر عالمی برادری کا سکوت تشویشناک ہے سعودی عرب اسرائيل اوربدہسٹوں کی طرح یمن کے مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے اور علمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔

News ID 1855637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha