مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی حکومت نے داعش دہشت گرد تنظیم کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی برادری سے فوجی امداد کی درخواست کی ہے۔ لیبیا کی حکومت نے ایک بیان میں عالمی برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئۓ لیبیا کی سرکاری حکومت کی حمایت کرے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت شہر سرت اور اس کے ہوائی اڈے کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی ہر ممکن کوشش کرےگی۔
لیبیا کی حکومت نے داعش دہشت گرد تنظیم کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی برادری سے فوجی امداد کی درخواست کی ہے۔
News ID 1855474
آپ کا تبصرہ