9 مئی، 2015، 11:35 AM

سعودی عرب

یمن میں عارضی جنگ بندی سے قبل سعودی عرب کی بمباری میں شدت آگئی

یمن میں عارضی جنگ بندی سے قبل سعودی عرب کی بمباری میں شدت آگئی

مہر نیوز/ 9 مئی / 2015 ء : سعودی عرب کی امریکہ نواز وحشی حکومت نے یمن میں انسانی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے یمن میں 12 مئی سے 5 روزہ عارضی جنگ بندی سے قبل سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ، ظالمانہ اور سفاکانہ بمباری میں مزید تیزی آگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز وحشی حکومت نے یمن میں انسانی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے یمن میں 12 مئی سے 5 روزہ عارضی جنگ بندی سے قبل سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ، ظالمانہ اور سفاکانہ بمباری میں مزید تیزی آگئی ہے۔سعودی عرب نے یمن میں منگل سے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے یہ اعلان پیرس میں اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا لیکن سعودی عرب  نےعارضی جنگ بندی سے قبل یمن کے شہروںپر بمباری میں مزید اضافہ کردیا ہے سعودی عرب منگل سے قبل یمن میں انسانی المیہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔ سعودی عرب کی وحشی حکومت نے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تمام اسلامی ، انسانی اور اخلاقی قوانین کو امریکی سرپرستی میں کچل دیا اور سعودی عرب نے یمن میں غزہ پر اسرائیل کے جرائم سے بھی ہولناک جرائم خلق کئے ہیں اور عالم اسلام میں ابو جہل،ابو لہب اور ابو سفیان کی حقیقی تصویر پیش کی ہے۔

News ID 1854850

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha