مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطاقب سعودی عرب کے مجتہد نامی ایک فعال شخص نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر زمینی حملہ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اس سلسلے میں خوف میں بھی مبتلا ہے کیونکہ سعودی عرب کے پاس کرائے کے فوجی ہیں جو جم کر نہیں لڑا سکتے ہیں۔ سعودی عرب نے حرمین شریفین کو بھی اپنی ڈھال بنانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی مؤثر ثابت نہیں ہوئی کیونکہ حرمین شریفین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور نہ کسی مسلمان کی طرف خطرہ ہوسکتا ہے حرمین کو اگر خطرہ ہو بھی تو وہ خزد وہابیوں کی طرف سے ہوسکتا ہے جنھوں پیغمبر اسلام کے اہلبیت (ع) ، ازواج اور اصحاب کے مزاروں کو شہید کردیا اور اب وہ کسی بہانے سے نبی کریم (ص) کے روضے کو بھی شہید کرنا چاہتے ہیں۔ وہابیوں کے علاوہ حرمین شریفین کو کسی دوسرے مسلمان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
مہر نیوز/23 اپریل / 2015 ء : سعودی عرب کے ایک فعال شخص کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن پر زمینی حملہ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اس سلسلے میں خوف میں بھی مبتلا ہے کیونکہ سعودی عرب کے پاس کرائے کے فوجی ہیں جو جم کر نہیں لڑا سکتے ہیں۔
News ID 1853994
آپ کا تبصرہ