مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہروس نے ڈنمارک کو نیٹو میزائل ڈیفنس شیلڈ کا حصہ بننے کی صورت میں شدید حملے کی دھمکی دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈنمارک کے لئے روسی سفیر میخائل وینن نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈنمارک کو دھمکی دی ہے کہ اگر ڈنمارک نے نیٹو ڈیفنس شیلڈ کا حصہ بننے کی کوشش کی تو اسے شدید حملے سمیت کشیدہ تعلقات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سفیر نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک کا نیٹو ڈیفنس شیلڈ کا حصہ بننے سے روسی سکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے اس لئے ملکی دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور نیٹو روس کی سلامتی کے لئے خطرہ بن رہے ہیں اور انھوں نے اپنے جنگی وسائل یوکرائن میں پہنچانا شروع کردیئے ہیں۔
مہر نیوز/23 مارچ/ 2015 ء : روس نے ڈنمارک کو نیٹو میزائل ڈیفنس شیلڈ کا حصہ بننے کی صورت میں سخت حملےدھمکی دی ہے۔
News ID 1852195
آپ کا تبصرہ