مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج نے تکریت شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے صوبہ صلاح الدین کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں عراقی سکیورٹی فورسز نے صلاح الدین اور دیالہ کے درمیان دو علاقوں پر داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔عراقی وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دیالہ صوبےمیں 2 دیہاتوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ جس کے بعد عراقی فوج ان علاقوں میں سرچ آپریشن اور گشت کر رہی ہے ۔ عراقی حکام کے مطابق یہ کامیابی صلاح الدین صوبے پر دوبارہ قبضے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔کارروائی میں شدت پسندوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا گیا ہےعراقی فورسز نے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے دانت کھٹے کردیئے ہیں اور بڑی تعداد میں داعش دہشت گردوں کو جہنم پہنچا رہے ہیں۔
مہر نیوز/26 فروری/ 2015 ء : عراقی فوج نے تکریت شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے صوبہ صلاح الدین کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں عراقی سکیورٹی فورسز نے صلاح الدین اور دیالہ کے درمیان دو علاقوں پر داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
News ID 1850712
آپ کا تبصرہ