25 فروری، 2015، 12:52 PM

پاکستان

پاکستان کی ایکعدالت کا سندھ حکومت کوپرویز مشرف کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

پاکستان کی ایکعدالت کا  سندھ حکومت کوپرویز مشرف کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

مہر نیوز/25 فروری/ 2015 ء : پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لئے سندھ حکومت کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لئے سندھ حکومت کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب احمد لون نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے تاہم سابق صدر پرویز مشرف ایک مرتبہ پھر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران ڈی جی صحت بلوچستان ڈاکٹر فاروق اعظم نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے اپنے موکل کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی، درخواست پر عدالت نے سابق صدر کے وکیل سے استفسار کیا کہ وہ اپنے موکل کو عدالت میں کب پیش کریں گے۔ جس پر اختر شاہ ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں عدالت کے حکم پر ان کے موکل پیش ہوجائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ پرویز مشرف کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لئے سیکیورٹی فراہم کی جائے، عدالت نے پرویز مشرف کو حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ دیتے ہوئے سندھ حکومت کو انہیں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لئے سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

News ID 1850658

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha