25 فروری، 2015، 9:06 AM

کشمیر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 6 مارچ تک حکومت تشکیل ہونے کی توقع

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 6 مارچ تک حکومت تشکیل ہونے کی توقع

مہر نیوز/25 فروری/ 2015 ء : ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت بنانے کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان جاری مذاکرات کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ پی ڈی پی کے مفتی محمد سعید کشمیر کے وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے نرمل سنگھ نائب وزیرِاعلیٰ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت بنانے کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان جاری مذاکرات کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ پی ڈی پی کے مفتی محمد سعید کشمیر کے وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے نرمل سنگھ نائب وزیرِاعلیٰ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مفتی محمد سعید یکم مارچ کو اگلے 6 سال کے لیے جموں و کشمیر کے وزیرِاعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جب کہ اس سے قبل وہ 2002 میں بھی کانگریس کی اتحادی حکومت میں 3 سال تک کشمیر کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔

کشمیر میں حکومت سازی کے لئے دونوں جماعتوں کے درمیان 7 ہفتوں سے جاری بات چیت کے بعد پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے آج ملاقات کریں گی جس کے بعد پی ڈی پی کے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد سعید اور وزیرِاعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان آرٹیکل 370 اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (اے ایف ایس پی اے) پر بات چیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ان معاملات پر دونوں جماعتوں کی رائےمختلف ہے جس کے باعث مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں کشمیر میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں پی ڈی پی نے 28 جب کہ بی جے پی نے 25 نشستیں حاصل کی تھیں جب کہ ایوان میں کل نشستوں کی تعداد 87 ہے۔

News ID 1850628

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha