مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی، نماز جمعہ کے خطیب نے شام اور یمن کے عوام کو امریکہ اور صہیونیوں سے وابستہ دہشت گردوں کی کمر توڑنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گرد خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے لئےدہشت گردانہ کارروائیاں کررہے ہیں اور وہ مسلمانوں کی توجہ بیت المقدس سے ہٹانے میں امریکہ اور اسرائیل کی بہت بڑی مدد اور خدمت انجام دے رہے ہیں۔
خطیب جمعہ نے شام کے بہادر عوام کو داعش دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقائي عوام کو سکیورٹی کونسل اور خلیج فارس کی عرب تعاون کونسل کے مکر و فریب کے بارے میں بھی آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔ حضرت آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ داعش دہشت گرد امریکی اور اسرائیلی پروردہ ہیں جنھیں علاقائی ممالک کی بھی حمایت حاصل ہے انھوں نے کہا کہ داعش ایک وحشی اور خونخوار گروہ ہے جسے امریکہ آج بھی ترکی میں تربیت دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک یہودی خاخام نے داعش کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش نے اسرائیل کے دشمنوں کے خلاف اہم کام کیا ہے اور داعش کی جتنی بھی مدد کی جائے کم ہے کیونکہ جو کام داعش اسرائيل کے حق میں انجام دے رہا ہے وہ اسرائیل انجام نہیں دے سکتا۔
آپ کا تبصرہ