مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے گزشتہ انتخابات میں صدر باراک اوبامہ کے مقابل الیکشن لڑنے والے مٹ رومنی نے آئندہ سال ہونےو الے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ مٹ رومنی کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے اس نے ریاست نیوہمشائر میں ایک ڈونرز سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ وہ آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر حصہ لینے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔تاہم اس بارے میں انہوں نے حتمی فیصلے کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا۔مٹ رومنی 2008 میں پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے جبکہ 2012 کے انتخابات میں وہ صدر اوبامہ کے مقابلے میں صدارتی انتخابات ہار گئے تھے۔
مہر نیوز/ 10 جنوری / 2015 ء : امریکہ کے گزشتہ انتخابات میں صدر باراک اوبامہ کے مقابل الیکشن لڑنے والے مٹ رومنی نے آئندہ سال ہونےو الے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1847865
آپ کا تبصرہ