مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان نے عراقی وزیر دفاع خالد متعب العبیدی کے ساتھ تہران میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق و شام اور دیگر اسلامی ممالک میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد کرائے کے دہشت گرد ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں بالخصوص امریکہ اور اسرائیل نے سلفی وہابی تکفیری گروہ کو پیشرفتہ ہتھیاروں کے ساتھ مسلح کیا اور انھیں مالی اور جنگی وسائل فراہم کئےاور عراق و شام اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں انھیں مختلف ناموں سے پھیلا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کا دہشت گردوں کی حمایت کا مقصد اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنا اور اسرائیل کی طرف سے مسلمانوں کی توجہ کو ہٹانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گرد خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور آج تک سلفی وہابی دہشت گردوں نے اسرائیل کی طرف ایک گولی بھی فائر نہیں کی۔ اور اسرائیل سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے اور انھیں علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔
اس کانفرنس میں عراقی وزیر دفاع خالد متعب العبیدی نے کہا کہ عراق اور ایران دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں اور عراق دہشت گردوں کے خلاف ایران کے تجربات سے بھر پور استفادہ کرےگا۔
آپ کا تبصرہ