18 نومبر، 2014، 8:14 PM

مقبوضہ بیت القدس میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، 4 یہودی ہلاک

مقبوضہ بیت القدس میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، 4 یہودی ہلاک

مہر نیوز/18 نومبر/ 2014 ء : مقبوضہ بیت القدس میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے میں 4 یہودی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت القدس میںیہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے میں 4 یہودی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے۔ اسرائیلی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پستول، چھریوں اور چاقوؤں سے مسلح 2 افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ میں گھس کر صبح کی عبادت کے دوران لوگوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں حملہ آور فلسطینی اور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے کے رہائشی تھے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے عبادت گاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے لوگوں کو اکسانے کا نتیجہ قرار دیا ہے جب کہ فلسطینی صدر نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں اس وقت اردن کے علاقے مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا اور اس قبضے کو بین الاقوامی برداری تسلیم نہیں کرتی ہے۔ علاقے میں فلسطینی شہری امتیازی سلوک کی شکایات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ علاقے میں یہودی آبادکاروں کی تعداد میں اضافے سے کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب ہے۔

News ID 1844655

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha