16 نومبر، 2014، 3:39 PM

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے انگوٹھے کے نشان کی شرط لگادی

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے انگوٹھے کے نشان کی شرط لگادی

مہر نیوز/16 نومبر/ 2014 ء : سعودی حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک کے عمرہ زائرین کے لئے سعودی عرب آمد سے قبل ان ممالک میں ہی انگوٹھے کے نشان کی شرط کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک کے عمرہ زائرین کے لئے سعودی عرب آمد سے قبل ان ممالک میں ہی انگوٹھے کے نشان کی شرط کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل عمرہ زائرین کے سعودی عرب آمد کے موقع پرفنگرپرنٹ لئے جاتے تھے اس دوران عمرہ زائرین کی چھ چھ گھنٹے تک طویل لائنیں لگتی تھیں اور وقت کا ضیاع ہوتا تھا۔ کسی زائرکے فنگرپرنٹ میچ نہ ہونے کی صورت میں اسے ڈی پورٹ بھی کیا جاتا تھا۔  پاکستان میں حج وعمرہ گروپ آرگنائزرز نے سعودی حکومت کی اس شرط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شرط سے عمرہ زائرین کو شدید مشکلات پیش آئیں گی کیونکہ سعودی حکومت نے پاکستان میں صرف ایک کمپنی کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ملک کے پانچ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں اپنے مراکزکھولے اور عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹ لینے کا کام شروع کرے کیونکہ اس عمل کے بغیر عمرے کا ویزہ نہیں دیا جائے گا۔ گروپ آرگنائزرز نے کہا کہ پاکستان سے ہرسال تقریبا ً7 لاکھ سے 8 لاکھ کے درمیان زائرین عمرہ ادا کرنے کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں جبکہ سعودی حکومت نے یہ شرط بھی رکھی ہوئی ہے کہ عمرہ زائرین کو ویزہ لگنے کے بعد 14 دن کے اندر عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس جانا ہوگا بصورت دیگر انھیں جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

News ID 1844487

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha