مہر خبـررساں ایجنسی نے ہندوستانی اور پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور نے پاکستان نے ایکدوسرے کو منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی دی ہے ہندوستانی وزير دفاع اور پاکستانی سیاستدانوں اور عسکری ذرائع نے ایک دوسرے کو منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی دی ہے دونوں ممالک کے درمیان کنٹرول لائن پر کشیدگی جاری ہے۔ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں انھیں پاکستان کیساتھ سرحدی کشیدگی اور چین کیساتھ سرحدی تنازعے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا کہ بھارت پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں واردم میں اجلاس ہوا۔ جس میں بھارتی وزیراعظم کو پاکستان کیساتھ سرحدی کشیدگی اور چین کیساتھ سرحدی تنازع اور خطے میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، بھارت میں القاعدہ کے نئے ونگ کی دھمکیوں اور داعش کے ممکنہ خطرے سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ