مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی اخبار اللواء کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حال ہی میں فوجی وردی پہن کر لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسلامی مزاحمتکاروں سے ملاقات کی اسلامی مزاحمتکاروں نےسید حسن نصراللہ کو اچانک فوجی وردی میں دیکھ کرسخت تعجب کیا۔ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے فوجی وردی پہن کراچانک حزب اللہ کے عسکری اہلکاروں سےبقاع کے علاقہ میں ملاقات کی۔ حزب اللہ کے سربراہ کو فوجی وردی میں دیکھ حزب اللہ کے سپاہیوں نے تعجب کیا۔ سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں عرب ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت اور پھر ان کے امریکہ کے ساتھ اتحاد کو اسلام اور اسلامی مزاحمتکاروں کے خلاف ایک بہت بڑی سازش کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کے دفاع کے لئے آمادہ ہیں اور سلفی تکفیریوں اور اسرائیلی صہیونیوں پر اسلامی مزاحمتکاروں کی کامیابی یقینی ہے انھوں نے کہا کہ سلفی تکفیری امریکہ اور اسرائیل کے اصلی حامی ہیں یہی وجہ ہے کہ سلفی وہابیوں نے آج تک اسرائیل کے خلاف ایک گولی بھی فائر نہیں کی اور نہ ہی کبھی اسرائيل کے خلاف انھوں نے اپنی زبان کھولی ہے۔
سید حسن نصراللہ
اسلامی مزاحمتکاروں کا سید حسن نصراللہ کو فوجی وردی میں دیکھ کرتعجب
مہر نیوز/17 اکتوبر/ 2014 ء :ایک لبنانی اخبار کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حال ہی میں فوجی وردی پہن کر لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسلامی مزاحمتکاروں سے ملاقات کی اسلامی مزاحمتکاروں نےسید حسن نصراللہ کو اچانک فوجی وردی میں دیکھ کرسخت تعجب کیا۔
News ID 1842442
آپ کا تبصرہ