مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں نئی حکومت کی وزیر خارجہ نے سشما سوراج نے اپنی پہلی کانفرنس میں کہا ہے کہ جب تک پاکستانی سرحد سے ہندوستان میں دہشت گردی کی روک تھام نہیں ہوتی تب تک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے پہلے باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ بم دھماکوں کی گونج میں پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات نہیں ہوسکتے۔نئی دہلی میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کےدوران سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ان کی ذمہ داری اور ترجیح بھارت کے موقف کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا اور دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ موجودہ حکومت ہمسایہ ملک کی حیثیت سے پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتی ہے لیکن بم دھماکوں کی گونج میں مذاکرات نہیں ہوسکتے اور یہ بات بھارت کے نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں بھی کہی ہے کہ بھارت میں دہشت گردی کے واقعات رکنے تک دونوں ممالک کے درمیان بامعنی اور کامیاب مذاکرات ممکن نہیں۔ دھماکوں اور گولیوں کی گونج میں کسی کو بھی دوسرے کی آواز نہیں آتی۔ اس لئے بھارت میں سرحد پار سے دہشتگردی اب بند ہونی چاہئے۔
مہر نیوز/ 28 مئی / 2014 ء : ہندوستان میں نئی حکومت کی وزیر خارجہ نے سشما سوراج نے اپنی پہلی کانفرنس میں کہا ہے کہ جب تک پاکستانی سرحد سے ہندوستان میں دہشت گردی کی روک تھام نہیں ہوتی تب تک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
News ID 1836507
آپ کا تبصرہ