16 مئی، 2014، 3:05 PM

پاکستان

اسلام آباد میں پولیس اور مظاہرین میں تصادم

اسلام آباد میں پولیس اور مظاہرین میں تصادم

مہر نیوز/ 16 مئی / 2014 ء : پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نادرا چوک پر عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نادرا چوک پر عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی، رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے گزشتہ سال 11 مئی کو عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے ریلی نکالی تاہم پولیس کی جانب سے مظاہرین کو نادرا چوک پر ہی روک دیا گیا اور آگے جانے کی اجازت نہ دی۔

پولیس کی جانب سے روکے جانے پر تحریک انصاف کے کارکن مشتعل ہوگئے جس کے باعث پولیس اور پی ٹی آئی ورکز میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی، اس دوران پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا تاہم رہنماؤں کی جانب سے بیچ بچاؤ کرانے کےبعد پولیس نے کارکنوں کو وہیں روک کر پارٹی قیادت کو الیکشن کمیشن کے دفتر جانے کی اجازت دے دی ۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 11 مئی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران نے اعلان کیا تھا کہ انتخابات دھاندلی کے خلاف جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا جائے جب کہ 23 مئی کو فیصل آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔

News ID 1836075

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha