مہر خبررساں ایجنسی نے الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے وزیر داخلہ لطفی بن جدو نے اعلان کیا ہے کہ شام سے تیونس کے 266 دہشت گرد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جن پر سکیورٹی اداروں کی قریبی نظر ہے وزیر داخلہ کے مطابق یہ دہشت گرد شام میں لڑتے رہے ہیں۔ تیونس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 6 دہشت گرد نیٹ ورکس کو تیونس میں تباہ کردیا گیا ہے اور حکومت لوگوں کوسلفی وہابی گمراہ نظریہ سے دور رہنے کی تاکید کررہی ہے۔ تیونس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ان بعض افراد انصار الشریعت سے تعلق رکھتے ہیں اور بعض القاعدہ کے حامی ہیں ان دہشت گردوں پر تیونس کے سکیورٹی داروں کی قریبی نظر ہے۔
مہر نیوز/ 13 مئی / 2014 ء : تیونس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ شام سے تیونس کے 266 دہشت گرد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جن پر سکیورٹی اداروں کی قریبی نظر ہے۔
News ID 1835973
آپ کا تبصرہ