24 اپریل، 2014، 12:00 PM

پاکستان

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف پر جوتے سے حملہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف پر جوتے سے حملہ

مہر نیوز/ 24 اپریل / 2014 ء : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف پرلاہور میں ساؤتھ ایشیا لیبر کانفرنس کی تقریب میں ایک صحافی نے جوتے سے حملہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف پرلاہور میں ساؤتھ ایشیا لیبر کانفرنس کی تقریب میں ایک صحافی نے جوتے سے حملہ کردیا۔ جوتا اچھالنے کے بعد صحافی نے ہال میں شور شرابا کر دیا کہ حکومت صحافیوں پر حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کی حمایت کر رہی ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ صحافیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی تحقیقات کرائے۔پاکستانی ذرائع کے مطابق اب پنجاب کے وزير اعلی شہباز شریف بھی جوتا باری کلب کے ممبر بن گئے ہیں اس کلب کے بنیادی ممبر امریکہ کے سابق صدر جارج بش ہیں جنھیں عراق کے ایک صحافی نے جوتے سے نوازا تھا اس کے بعد کئی سیاستداں اس کلب کے ممبر بن چکے ہیں  جن میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، ہیلری کلنٹن، عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجری وال اور سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم شامل ہیں ۔

News ID 1835398

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha