مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے داراحکومت کوئٹہ میں مسلحافراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس کے ہیڈ کانسٹبل منظور احمد سریاب روڈ پر واقع اپنے گھر سے نکلے تو دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انھیں نشانہ بنایا۔ اسے چھ گولیاں لگی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اتوار کو بھی کوئٹہ شہر کے مرکزی علاقے فاطمہ جناح روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کیا۔ حملہ آور پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مہر نیوز/ 10 مارچ / 2014 ء : پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے داراحکومت کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
News ID 1834094
آپ کا تبصرہ