16 جنوری، 2018، 11:22 AM

کوئٹہ میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک

 کوئٹہ میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرفائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرفائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرموٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد  فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

News ID 1878077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha